Home / Column / اعصاب کی جنگ – رینجرز بمقابلہ متحدہ قومی مومنٹ

اعصاب کی جنگ – رینجرز بمقابلہ متحدہ قومی مومنٹ

ابھی کل کے اخبارات میں یہ خبر چھپی تھی کہ سندھ رینجرز نے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کو خط لکھا ہے کہ وہ رینجرز اور پولیس کو انتہائی مطلوب افراد حوالے کریں جنہوں 1992 کے آپریشن میں حصّہ لینے والے پولیس آفیسرز کی ٹارگٹ کلنگ کی تھیں. رینجرز کے مطابق یہ انتہائی مطلوب افراد متحدہ قومی مومنٹ سے تعلق رکھتے ہیں.

آج پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں چھپی ہیں کہ متحدہ قومی مومنٹ کی طرف سے 55 ممالک کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں متحدہ نے اپنے گمشدہ افراد کا ذکر کیا ہے جو ممکنہ طور پر رینجرز یا پولیس کی حراست میں ہو سکتے ہیں.

یہ دونوں خطوط اس بات کی طرف نشاندہی کرتے ہیں کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف مستقل طور پر نبرد آزما ہیں. اب یہ ایک اعصاب کی جنگ بنتی جا رہی ہے. میرے خیال کے مطابق متحدہ اس لئے بھی ابھی تک مسلسل حملے کر رہی ہے کیوں کے ماضی کے آپریشن مکمل نہیں کے گے تھے اور ان آپریشن کے بعد متحدہ کا حوصلہ بھر گیا تھا. لیکن اب حالت مختلف ہیں اور فوج کی اسٹیبلشمنٹ نے اس بات کا ارادہ کر لیا ہے کے وہ اس بار متحدہ کی ملک دشمن قیادت خاص طور پر الطاف حسین کو راستے سے ہٹا کر ہی دم لیں گے.

الطاف حسین پہلے ہی یہ اعصابی جنگ ہر چکے ہیں جس میں کبھی تو بھارت کی اور کبھی ناٹو سے مدد مانگتے ہیں لیکن نہ تو بھارت میں اتنی ہمّت ہے کے وہ براہ راست پاکستان پر حملہ کرے اور نہ ہی ناٹو ایسا کرنے کا سوچ سکتا ہے جو ابھی تک افغانستان کی جنگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر رہا ہے.

الطاف حسین کی مستقل بے سرو پا باتیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کے وہ شکست مان چکے ہیں اور اب آخری کوششیں کر رہے ہیں لیکن ملک کو پر امن بنانے کے لئے افواج پاکستان کی قیادت مضبوط فیصلہ کر چکی ہے. فوج کی مجموئی سوچ اور اعصاب نہ صرف نہایت طاقت ور ہیں بلکے وقت کے ساتھ حاصل ہونے والی کامیابیوں کی وجہ سے مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں. اور مستقل طور پر پاکستانی قوم کے دل میں افواج پاکستان کی قیادت کے لئے عزت اور احترام بھرتا جا رہا ہے. جو اس بات کی دلیل ہے کے فوج اور اس کے ماتحت ادارے یعنی رینجرز اور خفیہ اجنسیاں پیچھے نہیں ہٹیں گیں اور اس اعصابی جنگ میں متحدہ کی شکست یقینی ہے

mqm-vs-rangers

About Mohsin Iqbal

Your reaction

NICE
SAD
FUNNY
OMG
WTF
WOW